انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے لیکن ہم بھاگنے والے نہیں، نواز شریف

انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے لیکن ہم بھاگنے والے نہیں، نواز شریف

مری: اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے لیکن وہ بھاگنے والے نہیں بلکہ عدالتوں میں قانونی جنگ لڑیں گے اور عوام کی خدمت کا فرض ادا کرتے رہیں گے۔

نواز شریف ملک میں خوشحالی کا دور آنے کے لیے بھی پرامید ہیں۔ کہتے ہیں انشاء اللہ غریبوں کے مسائل حل ہونگے اور پاکستان ترقی کرے گا۔

سابق وزیر اعظم مری سے نکلے تو اسلام آباد  میں قیام کے بجائے لاہور جانے کے لیے موٹروے کا انتخاب کیا۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ایبٹ آباد کے جلسے پر مشاورت کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں