ڈیموکریٹس ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کوششوں کا آغاز کردیا

ڈیموکریٹس ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کوششوں کا آغاز کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے آخری دن آ گئے

واشنگٹن:ڈیموکریٹس ارکان کانگریس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کوششوں کا آغاز شروع کردیا ، رکن کانگریس اسٹیو کوہن کا کہناہے کہ ٹرمپ نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس اسٹیو کوہن نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تین ڈیموکریٹس ٹرمپ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جولائی میں پیش کرچکے ہیں جبکہ چھ نے ٹرمپ کے مواخذے کیلئے پانچ آرٹیکلز متعارف کرائے دیئے ہیں۔

اسٹیو نے کہاکہ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو فارغ کرکےانصاف میں رکاوٹ ڈالی۔ کومے ٹرمپ اور روس کے درمیان تعلقات کی تحقیقات کررہے تھے۔ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے آرٹیکلز پیش کرنے والوں میں اسٹیو کوہن، لوئزگوتیرس، الگرین، ایڈریانو، مارسیا فج اور جان یار موتھ شامل ہیں۔ آرٹیکلز پر رائے شماری دسمبر میں ہوگی۔