ناشتہ نہ کرنے سے دل کو نقصان پہنچتاہے، امریکی ماہر ین امراض قلب

ناشتہ نہ کرنے سے دل کو نقصان پہنچتاہے، امریکی ماہر ین امراض قلب

فلوریڈا: امریکہ کے ماہرین امراض قلب نے کہا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے دل کو نقصان پہنچتاہے اسلئے ناشتہ ہمیشہ کرنا چاہئے کیونکہ اس سے جسم میں ہونے والے تعمیری و تخریبی عمل یعنی میٹا بولزم کو بڑی مدد ملتی ہے۔

امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے جرنل میں شائع شدہ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے جسم کیلئے میٹا بولزم کو باقاعدہ بنانا مشکل ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں جسم میں یاتو انسولین یا انفلیمیشن پیدا ہوجاتی ہے۔

ماہرین امراض قلب نے اس ضمن میں 4000 افراد کو ناشتہ باقاعدگی سے کرنے یا نہ کرنے کے حوالہ سے سوالنامے دیئے اور نتائج کا مطالعاتی جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ باقاعدگی سے ناشتہ کرنے کے بیشار فوائد ہیں جبکہ صبح ناشتہ نہ کرنا جسم اور خاص طور پر دل کیلئے نقصان دہ ہے۔

ماہرین نے اخذ کیا کہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد میںآرتھیو سکلیروسس ہوتی ہے جس میں دل کی شریانیں تنگ اور سخت ہوجاتی ہیں جس کے باعث دل کا دورہ پڑنے اور سٹروک کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں