شاہ مراکش کی نقلی تصاویر شائع کرنے پر قطری صحافیوں کو معذرت کرنی پڑ گئی

شاہ مراکش کی نقلی تصاویر شائع کرنے پر قطری صحافیوں کو معذرت کرنی پڑ گئی

دوحہ: مراکشی فرماں روا شاہ محمد السادس کی نقلی تصویر شائع کرنے پر قطری اخبارات کے مدیران, ویب سائٹس کے ذمہ داران اور صحافیوں کو معذرت کرنی پڑ گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قطری میڈیا نے شاہ محمد السادس کی ایک ایسی تصویر شائع کی تھی جس میں انہیں ایسی شال پیش کی جا رہی ہے جس پر سیاسی پیغام تحریر ہے۔ قطری صحافیوں کی یہ حرکت اپنی قیادت کی سبکی کا باعث بن گئی۔ خالد الجاسم ، عبداللہ المری، ماجد الخلیفی اور جابر الحرمی وغیرہ قطری صحافیوں نے شاہ مراکش کے دورہ قطر کی جھوٹی خبر جاری کردی تھی۔ یہ قطر کے وہ صحافی ہیں جو کھلم کھلا اپنی قیادت سے قربت کے دعوے کرتے رہتے ہیں۔

قطری حکومت کے رابطہ دفتر کے انچارج سیف آل ثانی نے اس عمل کو ناقابل برداشت قرار دیا اور خبردار کیا کہ رائے عامہ کو بھڑکانے کی کوشش کرنے والے غیر ذمہ دار صحافیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

مصنف کے بارے میں