میں کوئی روبوٹ نہیں ، مجھے بھی آرام کی ضرورت ہے، ویرات کوہلی

 میں کوئی روبوٹ نہیں ، مجھے بھی آرام کی ضرورت ہے، ویرات کوہلی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ بورڈ سے چھٹیاں طلب کرنے کی وضاحت کر ڈالی ان کا کہنا ہے کہ کوئی روبوٹ نہیں ہوں ، مجھے بھی آرام کی ضرورت ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں خبریں چل رہی تھیں کہ ویرات کوہلی دسمبر میں چھٹیاں لے کر اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کرلیں گے۔تاہم ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کے دوران چھٹیوں کی وجہ کھل کر بتائی اور کہا کہ وہ مسلسل کرکٹ کھیلنے کے باعث کافی تھک چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 'میں کوئی روبوٹ نہیں اور مجھے بھی آرام کی ضرورت ہے، میرے جسم کو کاٹ کر دیکھا جاسکتا ہے کہ جسم کے اندر خون رسنا شروع ہوچکا ہے۔
بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کھلاڑی مسلسل پرفارم کر رہا ہو تو اسے آرام کی ضرور ضرورت پڑتی ہے، اور جسم کو دوبارہ اپنی اصل حالت میں آنے میں وقت لگتا ہے۔ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹیم میں گیارہ کھلاڑی کھیلتے ہیں لیکن ہر کھلاڑی ایک روزہ میچ میں 40 اوور نہیں کھیل سکتا اور کوئی کھلاڑی ٹیسٹ میچ میں 30 اوورز نہیں کراسکتا، اگر ایسا ہوتا ہے تو اسے آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔
کوہلی کا کہنا تھا کہ لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ ایک بیٹسمین وکٹ پر کتنی دیر تک کھڑا رہا، اس نے کتنے اوورز کھیلے اور اس نے وکٹ کے درمیان کتنی دوڑیں لگائی، 40 اوورز تک وکٹ پر کھیلنے والے کھلاڑی کو گرم موسم متاثر کرتا ہے جس کے بعد اسے ا?رام کی ضرورت پڑتی ہے۔