اسرائیل کی جارحیت، 30 فلسطینی گرفتار

اسرائیل کی جارحیت، 30 فلسطینی گرفتار

رملہ: اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے علاقوں میں جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 30 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے مرکز کے ترجمان ریاض اشقر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے کل رات اور آج صبح الخلیل شہر سے ایک بچی سمیت 30 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا اور اس وقت 56 فلسطینی خواتین اور لڑکیاں اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 12 قیدیوں کی حالت اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے باعث خراب ہے۔

فلسطین کی انسانی حقوق کی تنظیم الضمیر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں تقریبا 7 ہزار فلسطینی قید ہیں۔

مصنف کے بارے میں