سرینا ولیمز نے شادی کا اعلان کر دیا

 سرینا ولیمز نے شادی کا اعلان کر دیا

نیویارک: 6 بار عالمی نمبر کا اعزاز حاصل کرنیوالی امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز 16 نومبر کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گی۔
اے ایف پی کے مطابق ٹینس سٹار کی شادی کی تقریب ریاست لویزیانا کے شہر نیو اورلینز کے آرٹس کمپلیکس میں ہوگی۔سرینا ولیمز ریڈٹ ویب سائٹ کے شریک بانی ایلکس اوہانیان سے شادی کر رہی ہیں، تقریب میں معروف امریکی گلوکارہ بیونسے اور ان کے شوہر موسیقار جے زیڈ سمیت معروف شخصیات شرکت کریں گی۔شادی کی پرتعیش تقریب میں کھیل، فیشن، انٹرٹینمنٹ، سیاست، ٹیکنالوجی اور کاروبار سے منسلک 250 شخصیات شرکت کریں گی۔
خیال رہے کہ 23 ٹینس گرینڈ ٹائٹل جیتنے والی 36 سالہ سرینا ولیمز اس وقت ٹینس کی عالمی خواتین رینکنگ میں دسویں پوزیشن پر ہیں۔سرینا ولیمز اور ایلکس اوہانیان نے 2 سال قبل 2015 میں روم میں منگنی کرلی تھی۔دونوں کئی سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں، جب کہ سرینا ولیمز نے رواں برس یکم ستمبر کو بیٹی ایلیکسیا اولمپیا کو بھی جنم دیا تھا۔