ختم نبوت سے متعلق حلف نامہ اصل شکل میں بحال

ختم نبوت سے متعلق حلف نامہ اصل شکل میں بحال

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں ’ختم نبوت‘ کی آئینی شقوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے ’انتخابات ترمیمی بل 2017‘ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد نے الیکشن ترمیمی بل 2017 پیش کیا۔بل میں ’ختم نبوت‘ سے متعلق قانون کے آرٹیکل 7 ’بی‘ اور 7 ’سی‘ کو مزید موثر بنانے کے نکات شامل کیے گئے ہیں۔زاہد حامد نے کہا کہ ختم نبوت کے ترمیمی بل میں قادیانی غیر مسلم برقرار رہیں گے، قادیانیوں کی علیحدہ ووٹر لسٹ ہوگی، جبکہ 7 سی کے مطابق قادیانی مسلمانوں کے ساتھ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہوں گی۔‘انہوں نے کہا کہ ’میرے خلاف غلط الزامات لگائے گئے، بل میں کوِئی کوتاہی نہیں ہوئی، ختم نبوت پر مکمل یقین رکھتا ہوں جبکہ اس پر میرا خاندان بھی قربان ہے۔‘
اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال بھی زاہد حامد کی حمایت میں آگے بڑھے اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’عقیدہ اور رب سے تعلق کا معاملہ اللہ اور بندے کے درمیان ہے اور کسی کو کسی کے عقائد سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں۔‘قومی اسمبلی نے ختم نبوت سے متعلق شقیں اصل حالت میں بحال کرتے ہوئے الیکشن ترمیمی بل منظور کر لیا۔