پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضہ کا اعلان

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضہ کا اعلان


لاہور:پی سی بی نے پی ایس ایل میں مختلف کیٹگریوں میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے معاوضوں کااعلان کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پلاٹینم کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر سے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر ،ڈائمنڈ کیٹگری کے کھلاڑیوں کو75 ہزار ڈالر سے 80 ہزار ڈالر ،گولڈ کیٹگری کے کھلاڑیوں کو50 ہزار ڈالر سے 60 ہزار ڈالر دئیے جا رہے ہیں۔


سلور کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 22 ہزار ڈالر سے 33 ہزار ڈالر ،ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو10 ہزار ڈالر سے 12 ہزار ڈالر جبکہ پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو کو فی میچ 10 ہزار ڈالر اضافی ادا کیے جائیں گے۔