دنیا بھر میں 11ماہ میں 1238افراد خود کش حملوں سمیت حادثات میں ہلاک

دنیا بھر میں 11ماہ میں 1238افراد خود کش حملوں سمیت حادثات میں ہلاک


اسلام آباد :دنیا بھر میں گزشتہ 11ماہ کے دوران خودکش حملے ، بم دھماکوں ،لینڈ سلائیڈنگ،ٹریفک حادثات سمیت دیگر حادثات کی رپورٹ اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شائع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق 11ماہ کے دوران خودکش حملے اور دھماکوں میں 1238افراد ہلاک جبکہ 15سو زخمی ہوئے ،سات ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے ، تین ہزار سے زائد زخمی، سینکڑوں گرفتاریوں کے بعد مختلف ممالک کی جیلوں میں موجود ہیں جبکہ زلزلہ سے 5سو افراد کی ہلاکتیں ہوئی، سینکڑوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ، 8ہزار سے زائد زخمی ہیں ، مٹی اور برفانی پہاڑی تودے گرنے سے 899افراد اپنی جان سے گئے 308افراد زخمی ہوئے جبکہ ٹریفک حادثات میں 4سو افراد جان کی بازی ہار گئے ، 769زخمی ہوئے ، چھت اور پل گرنے سے 290افراد ہلا ک ہوئے ، 1سو سے زائد زخمی جبکہ شام ، ترکی سمیت دیگر ممالک میں 7ہزار سے زائد داعش سمیت دیگر دہشتگرد ہلاک ہوئے 9سو سے زائد زخمی ہوئے۔


ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ11ماہ میں پاکستان ، شام ، افغانستان ، ایران ، عراق،امریکہ ،لندن اور دیگر ممالک کے مختلف ٹریفک حادثات سمیت پاکستان میں خود کش حملوں ،بم دھماکوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں مختلف ممالکوں سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں 1238افراد ہلاک ہوئے ،جبکہ15سو سے زائد زخمی،کروڑوں روپے کی املاک کو بھی نقصان پہنچا،جبکہ سینکڑوں دہشتگردوں کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں بند کرکے اُن پر انسداد ِ دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں جبکہ داعش اور دیگر دہشتگردوں کی ہلاکتیں 7ہزار سے زائد ہوئی ہیں جن میں 3ہزا ر زخمی اور گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں ۔