واٹس ایپ کا ”ڈیلیٹ فار ایوری ون “ فیچر ناکام ہو گیا

واٹس ایپ کا ”ڈیلیٹ فار ایوری ون “ فیچر ناکام ہو گیا

لاہور: سمارٹ فون کے معروف میسنجر واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا، جس کے ذریعے صارفین کسی بھی میسج کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
تاہم اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی اس فیچر کے تحت جن پیغامات کو ڈیلیٹ یا ان سینڈ کیا جاتا ہے، اسے ڈیلیٹ ہونے کے بعد بھی موصول ہونے والا صارف دیکھ سکتا ہے۔اینڈرائیڈ جیفی نامی ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ واٹس ایپ پر اگر کوئی میسج ڈیلیٹ ہوجائے تو بھی اسے ابھی اینڈرائیڈ فونز کے نوٹیفکیشن لاگ کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے لیے آپ کو بس فون کی ہوم اسکرین پر خالی جگہ کو کچھ دیر دبا کر رکھنا ہوگا جس کے بعد Widgets کے آپشن پر کلک کریں اور وہاں موجود سیٹنگز ویجیٹ کو ہوم اسکرین پر لے جائیں۔اب اسے اوپن کرکے نوٹیفکیشن لاگ پر جائیں اور متعلقہ انٹری کو فہرست میں دیکھ لیں۔

یہ طریقہ کار فی الحال تو موثر ہے اور اس سے اگر آپ کا کوئی دوست میسج بھیج کر ڈیلیٹ کر بھی دے تو اسے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم یہاں وہاں ایسے ہی پیغامات کو دیکھا جاسکتا ہے جنھیں آپ نے کھول کر دیکھا لیا ہو۔ایسے پیغامات نظرآنا ممکن نہیں جنھیں دیکھا نہ ہو ، یعنی اگر سات منٹ کے اندر کسی میسج کو دیکھ لیا جائے اور پھر وہ ڈیلیٹ ہوجائے تو وہ فون پر دوبارہ دیکھے جاسکتے ہیں۔