پی ایس او کی کل وصولیاں 306 ارب روپے تک پہنچ گئیں

پی ایس او کی کل وصولیاں 306 ارب روپے تک پہنچ گئیں

لاہور: ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان ا سٹیٹ آئل کو اس وقت دوہری مشکلات کا سامنا ہے۔


ایک طرف تو پاور کمپنیوں نے حکومت کے کہنے پر فرنس آئل پر چلنے والے تمام پلانٹس بند کر  دیے ہیں جس سے پی ایس او کے پاس اس وقت وافر مقدار میں فرنس آئل کا اسٹاک جمع ہے جبکہ ابھی درآمدی فرنس آئل کی آمد بھی جاری ہے ۔

دوسری جانب پاور کمپنیاں جن میں حبکو ، کیپکو اور جینکوز شامل ہیں پہلے سے خریدے گئے 276 ارب روپے کے فرنس آئل کی ادائیگیاں نہیں کررہی ہیں، جس کے باعث پی ایس او   کی کل وصولیاں اس وقت 306 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں جس میں ایس این جی پی ایل کے 4 ارب 60 کروڑ اور قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 15 ارب 60 کروڑ بھی شامل ہیں ۔

نیوویب ڈیسک< News Source