غیر ملکی انجینیئرز کا آن لائن امتحان ضروری ہے,سعودی انجینیئرز کونسل

غیر ملکی انجینیئرز کا آن لائن امتحان ضروری ہے,سعودی انجینیئرز کونسل
فوٹو فائل

دما: سعودی انجینیئرز کونسل نے پابندی عائد کی ہے کہ مملکت میں ملازمت کے خواہش مند غیر ملکی انجینیئرز کو ملازمت کے معاہدے سے قبل آن لائن امتحان دینا ہو گا ۔


اس کے بغیر کسی بھی کمپنی یا انجینیئرنگ کنسلٹنسی یا سرکاری و نجی اداروں کیلئے انجینیئر کی ملازمت کا ویزا جاری نہیں کیا جائیگا ۔ سعودی انجینیئرز کونسل کے چیئرمین سعد الشہرانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مکہ اخبار کو بتایا کہ یہ فیصلہ سعودی انجینیئرز کو ملازمت کو مواقع فراہم کرنے ، جعلی انجینیئرز کو مملکت میں آنے سے روکنے ، انجینیئرز کی غلطیوں کے سدِ باب، کام کا معیار بلند کرنے اوراخراجات بچانے کی خاطر کیا گیا ہے ۔