ابوظہبی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

ابوظہبی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ابوظہبی:پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے جبکہ محمد عباس کا جادو ایک مرتبہ پھر چل گیا اور انہوں نے جیت راول کو 7 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا۔قومی ٹیم امام الحق، محمد حفیظ، اظہرعلی، حارث سہیل، بابراعظم، اسد شفیق، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، بلال آصف، محمد عباس اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن گروئن انجری سے صحت یاب ہو کر اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ اعجاز پٹیل اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔کیویز ٹیم جیت راول، ٹام لیتھم، کپتان کیس ولیمسن، روس ٹیلر، ہینری نیکلسن، کولن ڈی گرینڈہوم، نیل واگنر، اعجاز پٹیل، ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودھی پر مشتمل ہے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم اس فارمیٹ میں نا تجربہ کار ہے، ہمیں سب سے زیادہ خطرہ عباس اور یاسر شاہ کی باﺅلنگ سے ہے۔