نیندمیں کمی ذیابیطس سمیت کئی دوسری خطرناک بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے، طبی تحقیق

نیندمیں کمی ذیابیطس سمیت کئی دوسری خطرناک بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے، طبی تحقیق
کیپشن: فائل فوٹو

نیویارک: امریکہ میں کی گئی ایک جدید طبی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ نیندمیں کمی ذیابیطس سمیت کئی دوسری خطرناک بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے ۔امریکہ کی ٹینیسی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سائنسی جریدے سلیپ میں شائع کی گئی ہے۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہر شخص کو کم سے کم چھ گھنٹے تک نیندکرنا چاہئیے اس سے کم نیند ذیابیطس یادوسرے جسمانی عوارض کاشکارکرسکتی ہے ۔طبی تحقیق میں کہاگیاہے کہ ایسے افراد جوکسی زخم میں مبتلاءہیں تو انہیں چاہئیے کہ وہ نیندپوری کریں ورنہ ان کے زخم کومندمل ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتاہے۔

علاوہ ازیں بارسلوناانسٹیٹیوٹ فارگلوبل ہیلتھ کی تازہ تحقیق کےمطابق چھاتی اورپراسٹیٹ کینسرکے خطرات کوکم کرنے کےلئے رات کے کھانے اور سونے کے درمیان کم ازکم دوگھنے کا وقفہ لازمی ہے جو لوگ رات کا کھانا 9بجے سے پہلے کھاتے ہیں یاپھر سونے سے دوگھنٹے پہلے کھاتے ہیں اُن میں چھاتی یا پراسٹیٹ کینسرکا خطرہ 20فیصد کم پایاگیاہے‘کینسر کے خطرے اور کھانے کے اوقات کے درمیان تعلق پرمبنی یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے ۔

ماہرین کاکہناہے کہ اس کے نتائج امراض سے بچاﺅکی کوششوں کےلئے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔