جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں, وزیراعظم عمران خان

جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں, وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں جب کہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، نیپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لیکر بہت بڑا نقصان کیا جب کہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین سے بہت بڑا پیکج ملا ہے، چین نے ابھی تک کسی کو اتنا بڑا پیکج نہیں دیا ہے، سعودیہ عرب سے بھی بڑا پیکج ہوسکتا ہے لیکن تفصیلات عام نہیں کرسکتے، اگر ہمارا پیکج پبلک ہوجائے تو دنیا کے باقی ممالک بھی ایسا ہی پیکج مانگیں گے۔