نیب نے حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

لاہور : نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

نیب نے اس سلسلے میں مراسلہ وزارت داخلہ کو ارسال کر دیا گیا ہے ، مراسلے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحقیقات کی وجہ سے دونوں افراد کو ملک میں یقینی ہونا ضروری ہے ۔وزارت داخلہ کے حکام اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کریں ۔