پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے گرد گھیرا تنگ

  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا، کراچی میں 2004ء میں ڈھائی ارب روپے کی 250 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرائے جانے کے خلاف اینٹی کرپشن نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تحریک انصاف کے جہانگیر ترین بھی کرپشن کی لپٹ میں آ گئے، اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق جہانگیر ترین پر سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں انڈسٹریل پارک کے منصوبے میں کرپشن کا الزام ہے۔

جہانگیر ترین نے کورنگی میں ڈھائی ارب روپے کی 250 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرائی۔ حکام کے مطابق 2004ء میں جہانگیر ترین کے دوست کی کمپنی کو زمین الاٹ کرائی گئی زمین کی الاٹمنٹ سے قبل کہا گیا تھا کہ زمین پر انڈسٹریل پارک بنایا جائے گا۔

نجی کمیٹی کو زمین دینے کا فیصلہ اس وقت کی سندھ کابینہ کی منظوری سے کیا گیا، اینٹی کرپشن نے انکوائری میں سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا ہے اور زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کی بھی سفارش کر دی ہے۔