آج رواداری کو دنیا بھر میں فروغ کی ضرورت ہے:بلاول بھٹو زرداری

آج رواداری کو دنیا بھر میں فروغ کی ضرورت ہے:بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: image by facebook

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج رواداری کو دنیا بھر میں فروغ کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رواداری و برداشت کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا کو رواداری کی اشد ضرورت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ رواداری اسلامی تعلیمات کا بھی اہم جز ہے ، گلوبل ویلج میں گفتگو اور تبادلہ خیال کے مواقع بڑھتے ہیں ، مل جل کر رہنے کے نظریے کو خطرناک چیلنجز درپیش ہیں  ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی رواداری و برداشت کی امین ہے۔