مکہ اور مدینہ میں جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی

مکہ اور مدینہ میں جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی
image by facebook

ریاض :امریکی صحافی جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ اور مدینہ میں ادا کر دی گئی ، ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔


تفصیلات کےمطابق   ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی، مسجد الحرام اور مسجد النبوی میں ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ، استنبول کی تاریخی فتح مسجد اور انڈونیشیا کے شہر جکارتہ کی ابوبکر صدیق مسجد میں بھی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

عرب میڈیا  کے مطابق سب سے بڑا اجتماع مکہ میں مسجد الحرام کے اندر ہوا جہاں نماز جمعہ کے بعد جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی۔مسجد النبوی میں بھی ہزاروں افراد نے غائبانہ نماز میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔