کراچی :قائدآباد پل کے نیچے دھماکہ ، دو افراد جاں بحق ، 8 زخمی

کراچی :قائدآباد پل کے نیچے دھماکہ ، دو افراد جاں بحق ، 8 زخمی
image by facebook

کراچی : کراچی میں قائد آباد پل کے نیچے دھماکے کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ آٹھ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کے قائد آباد پل کے نیچے بم زور دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دو افراد موقع پر چل بسے جبکہ آٹھ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پل کے نیچے ایک سرخ رنگ کا تھیلا کافی دیر سے موجود تھا ، عینی شاہدین کے مطابق تھیلے میں بم ہو سکتا تھا جوکہ دھماکے سے پھٹ گیا ۔