پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان ہوا سے بجلی بنانے کا معاہدہ

پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان ہوا سے بجلی بنانے کا معاہدہ
حکومت پاکستان نے ہوا سے بجلی بنانے کے 6 منصوبوں کے معاہدے پر دستخط کر دیے، مشیر خزانہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ وکی پیڈیا

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبوں کا معاہدہ طے پا گیا۔پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سپر سکس ونڈ پاور پراجیکٹس کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت عالمی بینک اور آئی ایف سی پاکستان کو ونڈ پاور پراجیکٹس کے لیے 45 کروڑ ڈالر فراہم کریں گے۔ معاہدے پر پاکستان اور عالمی بینک حکام کی جانب سے دستخط کر دیے گئے۔


مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہوا سے بجلی بنانے کے 6 منصوبوں کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ یہ منصوبے 310 میگاواٹ کے ہیں جو کم لاگت کی بجلی پیدا کریں گے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ سپر سکس ونڈ پاور پراجیکٹس کے لیے عالمی بینک اور آئی ایف سی کی جانب سے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے مشکور ہیں۔ عالمی بینک، آئی ایم ایف ترقیاتی مقاصد پرعمل درآمد میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں۔