گلگت بلتستان الیکشن، تحریک انصاف کو تمام سیاسی حریفوں پر برتری

گلگت بلتستان الیکشن، تحریک انصاف کو تمام سیاسی حریفوں پر برتری
کیپشن: فوٹو/بشکریہ اے پی پی

لاہور: گلگت بلتستان کے الیکشن میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ۔ غیرسرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف چار نشستیں جیت کر تمام سیاسی حریفوں سے آگے جبکہ چار نشستیں جیت کر آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جھولی میں ابھی تک دو نشستیں آئیں۔ ن لیگ بھی ایک سیٹ نکالنے میں کامیاب ہو گئی۔ مجلس وحدت المسلمین کے حصے میں ایک نشست آئی.

 

جی بی اے 4 نگر1

پیپلزپارٹی کےامجد حسین نے جی بی اے 4 نگر ون میں 4 ہزار 716 ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کی اور اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب نے 4 ہزار 291 ووٹ لیے۔ 

جی بی اے 5 نگر 2

آزاد امیدوار جاوید علی منوا 2570 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور ایم ڈبلیو ایم کے رضوان علی اس حلقے میں 1919 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

جی بی اے 7 سکردو 

پی ٹی آئی کے راجہ زکریا نے اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے اہم ترین امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کو شکست دی۔ راجہ زکریا نے 5290 ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 4114 ملے۔ 

جی بی اے 8 سکردو 2

مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم نے 7534 ووٹ لیکر میدان مار لیا اور پیپلزپارٹی کے محمد علی شاہ 7146 ووٹ  لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

جی بی اے 9 سکردو 3 

آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6 ہزار 865 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے فدا محمد ناشاد 5236 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

 جی بی اے 10سکردو 4 

اس حلقے میں بھی آزاد امیدوار راجہ ناصر علی 5 ہزار 124 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور تحریک انصاف کے وزیرحسن نے 3 ہزار 684 ووٹ حاصل کر سکے۔ 

جی بی اے 11 کھرمنگ 

تحریک انصاف کے امجد زیدی نے 5872 ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کی اور آزاد امیدوار سید محسن رضوی 1396 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

جی بی اے 12 شگر

تحریک انصاف کے راجہ اعظم خان 9322 ووٹ لیکر پیپلزپارٹی کے عمران ندیم کو شکست دے دی۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار 7663 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ مسلم لیگ ن کے طاہر شگری 4090 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ 

دیامر: جی بی اے 16

مسلم لیگ (ن) کے انجینئر محمد انور 4 ہزار 813 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی اور آزاد امیدوار عطا اللہ 4 ہزار 314 ووٹ لے سکے۔ 

جی بی اے 18

تحریک انصاف کے حاجی گلبر خان نے 6793 ووٹ لیکر آزاد امیدوار کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ ملک کفایت الرحمان صرف 5986 ووٹ  لے سکے۔ 

جی بی اے 22 گانچھے ون

آزاد امیدوار مشتاق حسین 6051 ووٹ لیکر کامیاب اور پی ٹی آئی کے ابراہیم ثنائی 4945 ووٹ لے سکے۔ 

جی بی اے 24 

اس حلقے میں تیر کو برتری حاصل رہی ۔ پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 6206 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے سید شمس الدین 5361 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔