پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری، مزید 19 افراد انتقال کرگئے

The second wave of corona virus continues in Pakistan, 19 more people died
کیپشن: فائل فوٹو
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری، مزید 19 افراد انتقال کرگئے
The second wave of corona virus continues in Pakistan, 19 more people died
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری، مزید 19 افراد انتقال کرگئے

لاہور: ملک میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے مزید 19 افراد انتقال کر گئے ہیں، اموات میں حالیہ اضافے سے اس موذی مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 160 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 28 ہزار 48 ہے۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 3 لاکھ 59 ہزار 32 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 23 ہزار 824 مریض صحتیاب ہوئے۔ دوسری جانب ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا.

اس وقت آزاد کشمیر میں 5455، بلوچستان میں 16407، گلگت بلتستان میں 4452، اسلام آباد میں 24218، خیبر پختونخوا میں 42370، صوبہ پنجاب میں 110450 اورصوبہ سندھ میں 155680 کنفرم کیسز ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی بات کی جائے تو آزاد کشمیر میں 1327، صوبہ بلوچستان 399، گلگت بلتستان 156، خیبر پختونخوا 2054، صوبہ پنجاب 10199 اور صوبہ سندھ میں 10226 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

اس موذی مرض کے ہاتھوں اب تک آزاد کشمیر کے 121، بلوچستان کے 156، گلگت بلتستان کے 93، اسلام آباد کے 257، خیبرپختونخوا کے 1311، پنجاب کے 2475 اور سندھ کے 2747 افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

تاہم اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی تسلی بخش ہے۔ این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 4007، بلوچستان میں 15852، گلگت بلتستان میں 4203، اسلام آباد میں 20274، خیبر پختونخوا میں 39005، صوبہ پنجاب میں 97776 اور صوبہ سندھ میں 142707 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔