ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی طبیعت مزید بگڑ گئی 

Dr. Amir Liaquat Hussain\'s health deteriorated further
کیپشن: فوٹو : بشکریہ عامر لیاقت حسین ٹویٹر اکاؤنٹ

کراچی : عالمی وبا کی دوسری لہر نے پاکستان  میں معروف  شخصیات کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ گزشتہ روز,  شوبز , سیاست اور میڈیا کی معروف ترین شخصیت  ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کورونا کا شکار ہوگئے تھے ۔ جس کے بعد  طبیعت بگڑ نے پر  تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو کراچی کے نجی ہسپتال متنقل کردیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے متنخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو کوطبیعت بگڑنے کے باعث ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ۔ 

بتایا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین کورونا وائرس میں مبتلا ہیں ۔ انہیں شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی اس وقت کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی ایک ٹویٹ میں اپنی کیفیت بھی بیان کی ہے ۔ کہ میں کورونا سے  لڑ نہیں رہا ، پناہ مانگ رہاہوں ۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کچھ روز قبل اہلیہ طوبیٰ عامر کے سمیت کورونا کا شکار ہوگئے تھے ۔ عامر لیاقت نے جاری کیے گئے پیغام میں بتایا تھا کہ ان کا اور اہلیہ طوبیٰ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے  ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لوگوں سے دعائوں کی درخواست کی ہے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔ علاج کے لیے دارچینی ، ادرک ، لہسن ، کلونجی اور کالی مرچ کا استعمال کررہے ہیں ۔ 

انہوں نے اس موقع پر قرآن کریم کی ایک آیت بھی شئیر کی جس کا ترجمہ ہے کہ' اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے '۔