وزرائے تعلیم نے سکولوں کو بند کرنے کی مخالفت کردی

Education opposes school closure
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود  نے کہا ہے کہ سکولوں کی بندش سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سے مشاور ت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الاالصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس  میں موسم سرما کی چھٹیاں قبل از وقت دینے اور ان کی تعداد میں اضافے پر مشاورت کی گئی ۔ 

وفاقی وفاقی شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے لیے بچوں کی زندگی اورصحت اولین ترجیع ہے ۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ  تعلیمی اداروں سے متعلق جو فیصلہ ہو گا اس پر عمل کرنا ہوگا۔ تاہم انہوں نے  کہا کہ بین الالصوبائی کانفرنس میں وزرائے تعلیم نے سکولز بند کرنے کی مخالفت کردی ہے ۔ یونیورسٹیز اور سکولز بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ 

آئندہ ہفتے وزرائے تعلیم کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔ تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ آج شام این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔ سکولز بند کرنے یا نا کرنے سے متعلق این سی او س اجلاس میں ایک بار پھر سے جائزہ لیا جائیگا۔ جس کے بعد حتمی منظوری دی جائیگی ۔ اس سے قبل صوبائی وزیرتعیلم مراد راس نے بھی موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کی تھی ۔ 

واضح رہے کہ  عالمی وبا کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو ایک بار پھر پریشا ن کردیا ہے ۔ اس میں سب سے زیادہ مسلہ سکولوں کے بچوں کو آرہاہے جو کورونا کی پہلی لہر کی وجہ سے اپنا اہم ترین تعلیمی سال ضائع کرچکے ہیں ۔ تاہم دوسری لہر کی وجہ سے بچوں کے تعلیمی مسائل ایک بار پھر سے بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چوبیس سو سے بڑھ گئی تھی ۔ خیال ظاہر کیا جارہاہے کہ بچوں کے سکولوں کی چھٹیوں کے حوالے سے 23 نومبر کو کوئی حتمی فیصلہ سامنے آسکتاہے ۔