فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

Neonetwork, Fast Bowler, Usman Shinwari, Test Cricket, Pakistan Cricket Board, PCB

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عثمان شنواری نے بتایا کہ میں کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پا چکا ہوں اور اس وقت مکمل فٹ ہوں اور کرکٹ میں کم بیک بھی کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر اور فزیو کے مشورے کے بعد میں طویل دورانیے کا فارمیٹ چھوڑ رہا ہوں۔

عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انجریز سے بچنے اور کرکٹ کے کیرئیر کو طویل کرنے کیلئے ریڈ بال کرکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

2684641a6a1d6400911a704727d3cb6c


واضح رہے کہ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 33 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 17 ون ڈے انٹر نیشنل اور 16 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز بھی کھیل رکھے ہیں۔