حکومت کا مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کافیصلہ

 حکومت کا مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کافیصلہ

اسلام آباد :حکومت نے مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ ماہ سے کوئی ردو بدل نہیں کیا گئی  ۔یکم دسمبر تک پیٹرول کی قیمت دو سو چوبیس روپے اسی پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت دو سو پینتیس روپے تیس پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت ایک سو اکیانوے روپے تراسی پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک سو چھیاسی روپے پچاس پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ  اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے سپریم کورٹ سے سود سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیلیں واپس لینے کی درخواست کردی ہے۔

مصنف کے بارے میں