وزیراعظم شہبازشریف کی لکی مروت میں پولیس وین پر حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہبازشریف کی لکی مروت میں پولیس وین پر حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہبازشریف  نے  لکی مروت میں پولیس وین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا مادر وطن پر جان قربان کرنےو الے بیٹوں کو قوم  سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد پاکستان اورقوم کےدشمن ہیں، پورا پاکستان دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا، پولیس نےد ہشت گردی کیخلاف ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

 وزیراعظم شہبازشریف  کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کو اعزازات اور شہدا پیکج دے۔