اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا دبئی میں گھڑی فروخت کرنے کی خبر پر ردعمل آگیا ،کہا بس بہت ہوگیا، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کے خلاف مقدمہ کروں گا۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ کل نجی ٹی وی چینل نے سرپرستوں کی مدد سے بدنام زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی ہے ۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1592811708573110274
عمران خان نے مزید کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر اپنے وکلا سے مشاورت کی ہے ، ان کے خلاف پاکستان ہی نہیں بلکہ،، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں۔