عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف ایڈووکیٹ کامران مرتضی کی دائردرخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 3 رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ کل درخواست پر سماعت کرے گا۔ 

مصنف کے بارے میں