عمران خان لوگوں کو پھنساتے پھنساتے خود پھنس گئے: قمر زمان کائرہ

عمران خان لوگوں کو پھنساتے پھنساتے خود پھنس گئے: قمر زمان کائرہ

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تحفے کی رقم اگر بیگ میں آئی ہے تو کہیں منی لانڈرنگ تو نہیں؟ عمران خان لوگوں کو پھنساتے پھنساتے خود پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک کے وزیراعظم کا تحفے لینا غیر قانونی نہیں لیکن عمران خان نے انکم ٹیکس میں تحائف سے ملنے والا منافع ظاہر نہیں کیا، عمران خان سے گھڑی خریدنے والے نے کہا عدالت میں ثبوت دوں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحفہ نیلام نہیں کیا بلکہ ملک کی عزت نیلام کر دی، عمران خان کا محبوب سبجیکٹ منی لانڈرنگ ہے، عمران خان نے گھڑی ساز سے کیسے گھڑی کی قیمت کا تعین کروا لیا؟ عمران خان 10 کروڑ کی قیمت لگواتے، 2 کروڑ میں خریدتے، 5 کروڑ میں بیچ دیتے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چین سمیت پاکستان کے اہم دوستوں کو ناراض کیا، امریکہ پر بے بنیاد الزامات لگائے اور سائفر پر منفی پروپیگنڈا کیا لیکن اب یوٹرن لے لیا، افواج پاکستان کی سینئر قیادت پر عمران خان نے الزامات لگائے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماءنے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تو قوم اور حکومت نے مذمت کی، عمران خان نے 3 افراد کو مقدمے میں نامزد کرنے کا مطالبہ کیا، عمران خان نے تمام اداروں پر تنقید کی۔

مصنف کے بارے میں