صومالیہ میں بدترین بم دھماکے،ہلا کتوں کی تعداد 276 تک پہنچ گئی

صومالیہ میں بدترین بم دھماکے،ہلا کتوں کی تعداد 276 تک پہنچ گئی

موغا دیشو:اہم ترین اسلامی ملک میں بڑا بم حملہ سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے،صومالیہ کا دارالحکومت موغا دیشو بم دھماکوں سے گونج اُ ٹھا جس کے نتیجے میں اب ہلاک افراد کی تعداد 230تک پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے مصروف علاقے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 230 تک پہنچ گئی ہے۔

سنیچر کو دھماکہ موغادیشو کے ایک ہوٹل کے دروازے کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھرے ایک ٹرک سے کیا گیا تھا۔موغادیشو کی تاریخ کے بدترین دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد حکام کے مطابق 230 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے تاہم موغادیشو میں عسکریت پسند تنظیم القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ اس سے قبل بھی صومالیہ میں اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔پولیس افسر ابراہیم محمد نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ زخمی ہونے والے تین سو افراد میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

صومالیہ کے صدر نے ملک میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ اتوار کو جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کئی خاندان اس وقت دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں اور اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں۔

سفاری ہوٹل ختم ہوگیا ہے اور بہت سے لوگوں کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔شہر کے مدینہ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد یوسف حسن نے بتایا کہ ہپستال میں 72 زخمیوں کا اعلاج کیا جا رہا ہے جس میں سے 25 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔