سری لنکا کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی، پی سی بی کے مختلف شعبوں کا ہنگامی اجلاس طلب، ذرائع

سری لنکا کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی، پی سی بی کے مختلف شعبوں کا ہنگامی اجلاس طلب، ذرائع

لاہور: سری لنکا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی لاہور میں ہونے کے معاملے پر چیئر مین پی سی بی نے مختلف شعبوں کا ہنگامی اجلا س طلب کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز کے انتظامات پر تبادلہ خیال ہوگا ۔29 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میچز کی تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی جائے گی ۔

تاہم گزشتہ روز یہ خبر سننے میں آئی تھی کہ سری لنکن ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے 29اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے واحد میچ میں شرکت پر اپنے تحفظات کا اظہا ر کیا تھا ۔ جس کے بعد یہ خیال کیا جارہے تھا کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آکر میچ نہیں کھیلے گی ۔ یہاں یہ بھی بتانا قابل ذکر ہے کہ پی سی بی چیئر مین نجم سیٹھی بار بار یہ کہہ چکے ہیں کہ سرلنکن ٹیم ہر حال میں قذافی سٹیڈیم میں میچ کھیلے گی ۔