دپیکا پڈوکون دور حاضر کی بہترین اداکارہ ہیں، ہیما مالینی

دپیکا پڈوکون دور حاضر کی بہترین اداکارہ ہیں، ہیما مالینی

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالینی نے دپیکا پڈوکون کو دور حاضر کی سب سے بہترین اور پسندیدہ اداکارہ قرار دیا۔ ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ تمام اداکارائیں فلم نگری میں اچھا کام کر رہی ہیں لیکن دپیکا کی اداکاری جاندار ہوتی ہے اور وہ ہر کردار کے ساتھ انصاف کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔

آج ہیما مالینی اپنی 69ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور شوبز انڈسٹری میں بھی ان کے 50 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب میں دپیکا پڈوکون بھی خصوصی طورپر شرکت کریں گی۔

ہیما مالینی کی زندگی پر 'رام کمال مکھرجی' کی جانب سے لکھی گئی کتاب 'بی یونڈ دی ڈریم گرل' کی تقریب رونمائی ہو گی۔ مصنف نے اداکارہ کی شخصیت، زندگی کے اتار چڑھاؤ اور فلمی کیرئیر کو نہایت عمدہ انداز میں بیان کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں