ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز لیکھ ٹنڈن طویل علالت کے بعد88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال گزشتہ شام 5 بج کر 38 منٹ پران کی رہائشگاہ پر ہوا۔ لیکھ ٹنڈن طویل عرصے سے بیمار تھے۔

ہدایت کار کے انتقال کی خبر سنتے ہی پوری شوبز انڈسڑی افسردہ ہو گئی۔ بالی ووڈ کو ’’جھک گیا آسماں‘‘، ’’دوراہیں‘‘اور ’’آم راپالی‘‘ جیسی شاندار فلمیں دیں.

 لیکھ ٹنڈن  نےسال 2000 کے بعد لیکھ ٹنڈن نے ہدایت کاری کے ساتھ اداکاری بھی کی اور شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’’سوا دیس‘‘، ’’چنائی ایکسپریس‘‘اور عامر خان کے ساتھ فلم’’رنگ دے بسنتی‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں