ٹیلرسن کا شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ

ٹیلرسن کا شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ

واشنگٹن:امریکا پر خوف کے سائے، اہم ترین ملک سے مذکرات کی بھیک مانگنے لگے،میزائل تجربات اور جاپانی حدود کی خلاف ورزیوں پر شمالی کوریا اور امریکا میں کشیدگی برقرار ہے تاہم امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلا بم گرائے جانے تک شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں کرتے رہیں گے۔ اس سے پہلے امریکا کی قیادت اور شمالی کوریا کے حکام کے درمیان شدید تلخ الفاظ کا تبادلہ ہوا اور شمالی کوریا نے جدید میزائلوں کے تجربات جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری طرف امریکی اور اسکے اتحادیوں جاپان اور جنوبی کوریا نے مل کر شمالی کوریا کے خلاف حکمت عملی ترتیب دینی شروع کر دی تھی

اس سے قبل سوشل میڈیا پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا سے مذاکرات کی کوششوں کو وقت کا ضیاع قرار دیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا ٹیلرسن صرف اپنا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔