سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اجمل میاں کراچی میں انتقال کر گئے

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اجمل میاں کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی: سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں کراچی میں انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ بعد نمازعصر کے بعد ادا کی جائیگی۔ تدفین کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں ہو گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور دیگر ججز نے جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں دلی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم کراچی جبکہ قانون کی تعلیم لندن سے حاصل کی۔ 1962 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ 1972 میں سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے اور 1988 میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے۔

جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں 1989 میں سپریم کورٹ میں منصف کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ 23 دسمبر 1997 تا 30 جون 1999 چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ سابق چیف جسٹس کے وفات پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں