امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری فوجی مشقیں شروع,شمالی کوریا نےجوابی اقدام کا اعلان کر دیا

امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری فوجی مشقیں شروع,شمالی کوریا نےجوابی اقدام کا اعلان کر دیا

سیول:امریکا اور جنوبی کوریا نے جنگ کی تیاری شروع کر دی،شمالی کوریا کی شدید تشویش اور ناراضی کے باوجود جنوبی کوریا اور امریکا کی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں شروع ہو گئیں۔ ان مشقوں کے تناظر میں شمالی کوریا نے اپنی سابقہ دھمکی کا اعادہ کیا ہے کہ وہ امریکی علاقے گوام کی جانب میزائل داغ سکتا ہے۔

بحری فوجی مشقیں جزیرہ نما کوریا کی سمندری حدود میں جاری ہیں۔ ان مشقوں میں مجموعی طور پر چالیس بحری جنگی جہاز، جنگی طیارے اور گن شپ ہیلی کاپٹرز شریک ہیں۔

امریکا کا بڑا طیارہ بردار جنگی بحری جہار یو ایس ایس رونالڈ ریگن بھی ان مشقوں میں شامل ہے۔ ان دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول ہیں لیکن شمالی کوریا ان کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیتا ہے۔