عراقی اور کرد فوج کے درمیان جھڑپیں شروع

عراقی اور کرد فوج کے درمیان جھڑپیں شروع

بغداد:اہم ترین اسلامی ملک نے کردستان پر حملہ کر دیا،عراقی اور کرد فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں،بغداد حکومت کی فوج کرد فورسز کے زیر قبضہ آئل فیلڈز کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقپیر کی صبح کرکوک شہر کی حدود کے باہر عراقی اور کرد افواج نے ایک دوسرے پر آرٹلری کے گولے داغے ہیں۔


بغداد حکومت کی فوج کرد فورسز کے زیر قبضہ آئل فیلڈز کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔ عراقی ٹیلی وژن پر بتایا گیا کہ عراقی فوج نے بغیر لڑائی کیے ایک وسیع علاقے پر اپنا کنٹرول قائم کر دیا ہے۔

اس بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ جن علاقوں پر بغداد حکومت کی عمل داری قائم کی گئی ہے، وہاں پہلے کرد پیش مرگہ پوزیشنیں سنبھالے ہوئے تھے۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے ملکی ٹیلی وژن پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کی کرد عوام پر کوئی جنگ مسلط کرنے کی کوشش میں نہیں ہیں۔