فاٹا کے انضمام پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) میں اتحاد ہو گیا

فاٹا کے انضمام پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) میں اتحاد ہو گیا

اسلام آباد : مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کی سیاست مسلسل ایک دوسرے کے متضاد رہی ہے لیکن اب حیران کن طور پر تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی ایک مسئلہ پر حمایت کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے اور یہ مسئلہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کا ہے


ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی عہدیداروں نے مسلم لیگ(ن) کو یہ بات باور کروا دی ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر کوئی عملی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرتی ہے تو تحریک انصاف اس پر (ن) لیگ کی مکمل سپورٹ کریگی ۔ اس بات کا عندیہ ایک نجی میٹنگ میں دیا گیا ہے جو کہ خیبر پختونخواہ میں ہوئی۔


اس سلسلہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کو بھی اس بات کا عندیہ دیدیا ہے کہ وہ اس معاملے میں (ن) لیگ کے ساتھ ہے۔ یاد رہے کہ فاٹا کے انضمام کے حوالے سے (ن) لیگ کو دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے اپوزیشن کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندر سے بھی تنقید سننی پڑ رہی ہے۔