فلم ’’جڑواں2‘‘ نے200کروڑ کا بزنس کر لیا

فلم ’’جڑواں2‘‘ نے200کروڑ کا بزنس کر لیا

ممبئی: بالی ووڈ  اداکار  ورون دھون کی فلم ’’جڑواں2‘‘ نے دنیا بھر میں200کروڑ کما لئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1997ء میں بننے والی فلم ’’جڑواں ‘‘ سلسلے کی دوسری فلم ’’جڑواں2‘‘ نے ریلیز سے اب تک مجموعی طور ہپر دنیا بھر میں200کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔فلم ’’جڑواں2‘‘ فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کے بعد دوسری ہندی فلم ہے جس نے اتنا بزنس کیا ہے ۔

فلم میں ورون دھون کے ساتھ جیکولین فرنینڈس اور تاپسی پنو ہیں ۔فلم بھارت کے علاوہ جنوبی ایشیاء کے مختلف دوسرے ممالک اور برطانیہ،امریکا و کینیڈا کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں