داعش کے جنوب مشرقی ایشیائی سربراہ کو ہلاک کر دیا ، فلپائنی وزیر دفاع

داعش کے جنوب مشرقی ایشیائی سربراہ کو ہلاک کر دیا ، فلپائنی وزیر دفاع

منیلا: فلپائن نے کہا ہے کہ مراوی شہر میں فوج کے ساتھ مزاحمت کرنے والے عسکری گروپ کے سربراہ اِیسنیلون ہاپیلون کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فلپائنی وزیر دفاع ڈیلفین لورینزانا نے بتایا کہ مراوی شہر میں اِیسنیلون ہاپیلون کے ہمراہ عمر خیام ماؤتے کو ہلاک کرنے میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ہاپیلون اور ماؤتے داعش کے ساتھ وابستگی ظاہر کرتے تھے۔

فلپائنی فوج نے گزشتہ روزکو اعلان کیا تھا کہ جنوبی شہر مراوی کا قبضہ جلد ہی چھڑا لیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کی عسکری مہم گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے اور ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں