کرغزستان کے سابق وزیراعظم سورونبائی جینبیکوف ملک کے نئے صدر منتخب

کرغزستان کے سابق وزیراعظم سورونبائی جینبیکوف ملک کے نئے صدر منتخب

بشکیک:  کرغزستان میں کے صدارتی انتخابات میں سابق وزیراعظم سورونبائی جینبیکوف کو نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے 54 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اْن کے قریب ترین حریف ارب پتی تاجرعمر بیگ بابانوف تھے۔ نئے صدر سبکدوش ہونے والے صدر الماس بیگ اتم بائیف کی جگہ منصب سنبھالیں گے۔ کرغیزستان کے چیف الیکشن کمشنر نے ووٹوں کی 97 فیصد گنتی مکمل ہونے پر جینبیکوف کی کامیابی کی تصدیق کر دی۔

کامیابی کے بعد دارالحکومت بشکیک میں اپنے انتخابی دفتر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ عوام نے ثابت کیا ہے کہ کرغزستان ایک با اختیار اور جمہوری ملک ہے اور اس ملک کا مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہے۔

مصنف کے بارے میں