کیپٹن صدر اور عائشہ گلالئی سمیت 261 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت اسمبلی معطل

کیپٹن صدر اور عائشہ گلالئی سمیت 261 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت اسمبلی معطل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کیپٹن(ر) محمد صفدر اور عائشہ گلالئی سمیت 261 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثی جا ت کی تفصیلات نہ جمع کرانے پر د کیپٹن(ر) صفدر اورعائشہ گلالئی سمیت 261 ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
معطل ہونے والے اراکین میں نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) محمد صفدر، وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار یوسف، پی ٹی آئی کی عائشہ گلا لئی، طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، عبدالرحمان کانجو اور محسن شاہنواز رانجھا بھی شامل ہیں۔
اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں7 سینٹرز، 71 ایم این ایز، پنجاب اسمبلی کے 84 اراکین، سندھ اسمبلی کے 50، خیبرپختون خوا کے 38 اور بلوچستان کے 11 اراکین شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان تمام ممبران کو سینٹ اور اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت سے بھی روک دیا ہے۔