شرح نمو سے معیشت اور سیکیورٹی کو مستحکم کریں گے:اسحاق ڈار

شرح نمو سے معیشت اور سیکیورٹی کو مستحکم کریں گے:اسحاق ڈار

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کومانیٹرکررہی ہے، معیشت اور سیکیورٹی کو مستحکم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح نمو پر ہماری پوری توجہ ہے، پہلی سہ ماہی میں ریونیو وصولی 20 فیصد بڑھی، ملکی درآمدات 14.26 ارب ڈالر، ترسیلات زر4.79 ارب ڈالر اور مالی خسارہ 324 ارب روپے رہا ہے۔
انھوں نے ملکی معیشت پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں 6 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا،پہلی سہ ماہی میں 765 ارب کے محصولات اکٹھے ہوئے ،رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ریونیو وصولی 765 ارب روپے رہی، 570 ارب روپے کے محصولات صوبوں کو منتقل ہوئے ،مالی کار کردگی میں نظم وضبط ترجیح ہے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کی شرح 3.7 سے بڑھ کر5.3 فیصد پرپہنچ چکی ہے،معاشی ترقی کی شرح کا ہدف 6 فیصد رکھا گیا ہے،ملکی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا،حکومت اپنے اخراجات کومانیٹرکررہی ہے، شرح نمو سے معیشت اور سیکیورٹی کو مستحکم کریں گے۔