ہاردیک پانڈے نے بھارت کی آل رائونڈر کی تلاش ختم کردی : ای ین چیپل

نئی دہلی:آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے ہردیک پانڈیا کی حالیہ شاندار پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ کپیل دیو کے بعد بھارت کی فاسٹ بولنگ آل رانڈر کیلئے تلاش ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔


ای ین چیپل نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ کپیل دیو کے بعد ہردیک پانڈیا ہی ایک ایسے کرکٹر بھارت کو ملے ہیں جن میں فاسٹ بولنگ آل رانڈر کی حقیقی صلاحیتیں موجود ہیں۔


انھوں نے اپنی کارکردگی، صلاحیتوں کا واضح اظہاراور شائقین کی حمایت حاصل کی ہے اور ان کی وجہ سے ہی حالیہ ون ڈے سیریز میں بھارت کو آسٹریلیا پر برتری حاصل رہی، یہی چیز ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بھارت کے لیے پلس پوائنٹ ثابت ہوسکتی ہے۔