شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کی کپتانی سے انکار کر دیا

شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کی کپتانی سے انکار کر دیا

لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں کراچی کنگز کی کپتانی کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس عمر میں کپتانی نہیں کر سکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی کنگز مجھ پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالنا چاہتی ہے مگر میں اس عمر میں کپتانی نہیں کر سکتا۔ میں بغیر کسی دباو کے اپنی کرکٹ کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں اس لئے کپتانی نہیں کروں گا۔


واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل کے گزشتہ دو ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی جبکہ وہ پہلے ایڈیشن کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بھی رہے۔