بلڈ گروپ بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے، تحقیق

بلڈ گروپ بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے، تحقیق

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ میں ہونے والی حالیہ تحقییق میں بتایا گیا ہے کہ بلڈ گروپ بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق گرونینگن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ خون کے گروپ سے جانا جاسکتا ہے کہ کسی فرد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے یا نہیں۔تحقیق کے مطابق’’ اے ‘‘، ’’بی ‘‘ اور’’ اے بی ‘‘بلڈ گروپ کے حامل افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ’’او ‘‘ بلڈ گروپ کے حامل افراد کے مقابلے میں نو فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ اے اور بی بلڈ گروپ کے حامل افراد میں اس جان لیوا دورے کا خطرہ ممکنہ طور پر اس لیے زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان میں ایک قسم کے پروٹین (ویلی برینڈ ون)von Willebrand اور ہائیر گلیسٹین تھری کی سطح زیادہ ہوتا ۔

محققین کے مطابق اے بلڈ گروپ کے حامل افراد میں کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو کہ ہارٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے۔

مصنف کے بارے میں