برطانیہ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان

برطانیہ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان

لندن: برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ برطانیہ ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے مابین حالیہ دنوں میں یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔ اس موقع پرانہوں نے جوہری معاہدے کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا  کہ انہیں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پائے معاہدے میں ایران کی جانب سے عمل درآمد پر یقین نہیں ہے۔انہوں نے جمعہ کو ایران کے حوالے سے اپنی نئی اسٹریٹیجک پالیسی کے اعلان کے موقع پر کہا کہ انہیں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پائے معاہدے میں ایران کی جانب سے عمل درآمد پر یقین نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کانگریس کے ساتھ مل کر معاہدے کو تبدیل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

مصنف کے بارے میں